بیجنگ (شِنہوا) چین میں بجلی کی مجموعی کھپت 2025 میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی مرتبہ 100 کھرب کلو واٹ آور سے تجاوز کر گئی۔
قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال چین میں بجلی کے مجموعی استعمال کی مقدار 104 کھرب کلو واٹ آور تک پہنچ گئی جو اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
این ای اے کے مطابق اس حجم کے ساتھ چین سالانہ بجلی کے استمال میں 100 کھرب کلو واٹ آور کی حد عبور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جو امریکہ کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ ہے اور یورپی یونین، روس، بھارت اور جاپان کی مجموعی بجلی کھپت سے بھی زیادہ ہے۔




