سی پی پی اے نے بجلی فی یونٹ 48 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی درخواست میں سی پی پی اے نے موقف اپنایا ہے کہ دسمبر 2025ء میں 8ارب 48کروڑ 70لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، ڈسکوز کو 8 ارب 20کروڑ 80لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔
حکام کے مطابق بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی ہے۔
نیپرا اتھارٹی 29 جنوری کو سماعت کرے گی۔




