اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی زچہ وبچہ ہسپتالوں کی تعمیر کی کوششوں میں پیشرفت

چین کی زچہ وبچہ ہسپتالوں کی تعمیر کی کوششوں میں پیشرفت

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے ڈنگ شی عوامی ہسپتال کے بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ایک نرس نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال میں مصروف ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین ملک بھر میں پیدائش دوست ہسپتالوں کی تعمیر کی کوششوں کو تیز کر رہا ہے، جس کا مقصد زچگی کی اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنا، تشخیص اور علاج کے طریقہ کار کو سہل بنانا اور زچہ وبچہ کے لئے زیادہ خوشگوار ماحول پیدا کرنا ہے۔

قومی صحت کمیشن (این ایچ سی) اور 3 دیگر اداروں کی جانب سے جاری کردہ رہنمااصولوں پرمبنی دستاویز میں زچگی سے قبل اور پیدائش کے بعد معمول کی دیکھ بھال میں دوران زچگی تناؤ کی تشخیص کو ضم کرنے کے اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ابتدائی مرحلے میں حاملہ خواتین میں ذہنی صحت کے مسائل کا پتہ لگانا اور بروقت سہولت فراہم کرنا ہے۔

رہنمااصولوں  کے مطابق جب گنجائش ہو تو ہسپتالوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ بچے کی پیدائش کے دوران خاندان کے ارکان کو خواتین کے ساتھ جانے کی اجازت دیں۔

دستاویز کے مطابق 2030 تک چین میں زچگی کی خدمات فراہم کرنے والے تمام طبی اداروں میں پیدائش دوست ہسپتالوں کا حصہ 90 فیصد ہوگا۔

این ایچ سی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ پیدائش دوست ہسپتالوں کی تعمیر کے عمل میں مقامی حکام کو زچگی کی خدمات کے لئے مناسب قیمتوں کا طریقہ کار قائم کرنا چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ حاملہ خواتین کے لئے بنیادی طبی اخراجات کا مالی بوجھ نہ بڑھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!