اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کے نمائندہ خصوصی ہان ژینگ امریکی صدر کی تقریب حلف...

چینی صدر کے نمائندہ خصوصی ہان ژینگ امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے

چینی نائب صدر ہان ژینگ دارالحکومت بیجنگ میں ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی دعوت پر صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی نائب صدر ہان ژینگ 20 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات میں پیشرفت کے لئے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید تعاون کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نئی امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت اور رابطے بڑھانے، اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانے، باہمی مفید تعاون وسیع کرنے، مستحکم، مثبت اور پائیدار چین۔ امریکہ تعلقات میں مشترکہ طور پر پیشرفت کرنے اور دونوں ممالک کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا درست راستہ تلاش کرنے کی خاطر مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!