اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے 2024 کے دوران جی ڈی پی میں 5 فیصد شرح...

چین نے 2024 کے دوران جی ڈی پی میں 5 فیصد شرح نمو کا ہدف حاصل کرلیا

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کی کاؤنٹی جوئے کے ایک اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعتی پارک میں چپ تیار کرنے والے کارخانے میں ایک ملازم کام کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں 2024  کے دوران گزشتہ برس کی نسبت  5 فیصد اضافہ ہوا ہے  جس کے مطابق حکومت نے پورے سال کا ہدف حاصل کرلیا۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس چین کا جی ڈی پی 1349.084 کھرب یوآن (تقریباً 187.7 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا۔

قومی ادارہ شماریات نے بتایا کہ 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں معیشت میں گزشتہ برس کی نسبت 5.4 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سہ ماہی کے 4.6 فیصد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

این بی ایس کے سربراہ کانگ یی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بڑھتے بیرونی دباؤ اور اندرونی مشکلات کے باوجود چین نے 2024 کے لئے مقرر کردہ اہداف کامیابی سے حاصل کرلئے ہیں۔

چین کی معیشت نے اکتوبر سے دسمبر 2024 کی مدت میں سہ ماہی بنیاد پر 1.6 فیصد کی شرح سے ترقی کی، جو کہ تیسری سہ ماہی میں 0.9 فیصد کی شرح سے زیادہ تیز رفتار ہے۔

چوتھی سہ ماہی میں مختلف مشکلات اور چیلنجز کے باوجود تیزی آئی۔ مقامی طور پر صارفین کی خرچ کردہ رقم میں اضافہ معمول کے مطابق رہا ۔ کچھ کاروباری اداروں کو آپریشنل مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کچھ شعبوں میں خطرات تشویش کا سبب بنے ۔  عالمی سطح پر جغرافیائی سیاسی تنازعات اور بڑھتی ہوئی تحفظ پسندی نے چین کی معیشت کو پہلے سے درپیش پیچیدگیوں میں اضافہ کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!