چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران قومی ادارہ شماریات (این بی ایس)کے سربراہ کانگ یی اور این بی ایس کے ترجمان فو لنگ ہوئی 2024 میں چین کی قومی معیشت کے بارے میں بریفنگ اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ بیرونی ماحول میں تبدیلیوں سے ممکنہ طور پر منفی اثرات گہرے ہونے کے باوجود چین اپنے 2025 کے اقتصادی ترقی کے امکانات کے بارے میں مکمل پر اعتماد ہے۔
قومی ادارہ شماریات(این بی ایس) کے سربراہ کانگ یی نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ یہ اعتماد مضبوط اقتصادی بنیادوں، مسلسل بحالی کی رفتار، نئی ترقی کے محرکات کے ظاہر ہونے، مناسب پالیسی معاونت اور اصلاحات اور کھلے پن کے اقدامات کے نفاذ پر منحصر ہے۔
این بی ایس کے مطابق چینی معیشت نے 2024 میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد ترقی کی۔ چوتھی سہ ماہی کے دوران ستمبر کے آخر سے نافذ کی جانے والی ترقی کے حق میں اقدامات کے نتیجے میں پائیدار بحالی نے ملک کی جی ڈی پی کی ترقی کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے مدد فراہم کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
کانگ نے کہا کہ چین کے میکرو کنٹرول میں وسیع تجربے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارے اداروں کی جدت پسندی کی آمادگی اور ہمارے لوگوں کی محنتی فطرت اور دانش نے مشتر کہ طور پر ہماری اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور خطرات و چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں ہمارے اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔
این بی ایس کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے افراط زر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کی صارف قیمتوں کے اشاریے 2025 کے دوران معتدل انداز میں بڑھنے کی توقع ہے۔
