اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شہر چھنگ دو تیونس میں ملکی ثقافتی سیاحت کو فروغ دے...

چینی شہر چھنگ دو تیونس میں ملکی ثقافتی سیاحت کو فروغ دے رہا ہے

ہیڈلائن:

چینی شہر چھنگ دو تیونس میں ملکی ثقافتی سیاحت کو فروغ دے رہا ہے

جھلکیاں:

غیر ملکی شہریوں کو چین کی خوبصورتی کی طرف راغب کرنے کے لئے تیونس کے دارالحکومت میں ایک تقریب ’نی ہاؤ چائنہ‘ کے نام سے منعقد کی گئی ہے۔مقامی شہریوں کے ساتھ تیونس میں مقیم چینی باشندوں کی شرکت، روایتی چینی کھانوں کے لذیز پکوان پیش کئے گئے۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جاتنے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔’نی ہاؤ!چائنہ‘ تقریب کےمختلف مناظر

تفصیلی خبر:

تیونس کے دارالحکومت میں منگل کے روز سیاحت کے فروغ کے لئے ’’نی ہاؤ! چائنہ ‘‘کےعنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔اس سیاحتی پروگرام میں مقامی شہریوں سمیت تیونس میں مقیم چینی باشندوں نےسینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ہے۔

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے صدر مقام چھنگ دو  کے دستکاروں، لوک فنکاروں اور باورچیوں نے اس تقریب میں غیر مادی ثقافتی ورثے کےخزانے اور لذیذ کھانے پیش کئے ہیں۔

’’نی ہاؤ! چائنہ‘‘ تقریب  کا مقصدغیر مادی  ثقافتی ورثے کے مظاہروں اور روایتی کھانوں جیسی سرگرمیوں کے ذریعے چین کی منفرد خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکیوں  کو چین کا دورہ  کرنے کی طرف راغب کیا جا سکے۔

تیونس سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!