ہیڈ لائن:
آسٹریلیا کا آٹزم کے شکار افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے پہلی قومی حکمت عملی کا اعلان
جھلکیاں:
آسٹریلیا نے آٹزم کےشکار افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے پہلی قومی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت کیا اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ آٹزم سائیکالوجی سینٹر کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
آسٹریلوی حکومت نے آٹزم کےشکار افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے پہلی قومی حکمت عملی کا آغاز کر دیا ہے۔سماجی خدمات کی وزیر، امینڈا رِش ورتھ، نے منگل کے روز پہلی قومی آٹزم حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔ حکمت عملی میں آٹزم کے شکار تمام آسٹریلیوی شہریوں سےشمولیت، تعاون اور زندگی میں بہتری لانے کےوعدے کئے گئے ہیں۔
4 کروڑ 23 لاکھ آسٹریلوی ڈالر ( 2 کروڑ 61 لاکھ امریکی ڈالر) لاگت کے اس منصوبے میں چار اہم اصلاحی شعبوں کے حوالے سے 22 عزائم کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس فنڈ سے ایک مساوی تعاون پروگرام پر 4 سال کے دوران ایک کروڑ 99 لاکھ آسٹریلوی ڈالر( ایک آسٹریلین ڈالر 0.62 امریکی ڈالر کے برابر ہے) خرچ کئے جائیں گے۔ اس پروگرام کے تحت آٹزم کے شکارافراد کو تجرباتی معلومات، ہمدردی اور ثقافتی حوالے سے موزوں مشورے بھی دیئے جائیں گے۔
ایک کروڑ 22 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کا فنڈ ایک نئے ادارے کو دیا جائے گا جو آٹزم سے متعلق تحقیقی مواد کو خدمات فراہم کرنے والوں اور پالیسی سازوں کے لئے شواہد پر مبنی طریقہ کار اور رہنمائی میں تبدیل کرے گا۔
آسٹریلیا میں آٹزم کے پھیلاؤ کی درست شرح معلوم کرنے کے لئے بھی حکومت 28 لاکھ آسٹریلوی ڈالر خرچ کرے گی۔
رش ورتھ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’آٹزم کے افراد کو تعلیم، روزگار اور مرض کی تشخیص کے شعبوں میں رکاوٹیں درپیش ہیں۔ ان مشکلات کا حل طویل عرصے سے التوا کا شکار تھا۔ اب ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ایک ایسی حکمت عملی پیش کر دی گئی ہے جو زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔‘‘
سماجی خدمات کے محکمہ کے مطابق اندازاً 2 لاکھ 90 ہزار آسٹریلوی شہر ی آٹزم کا شکار ہیں جبکہ حکمت عملی کے مطابق یہ تعداد حقیقت میں اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
آٹزم کے شکار آسٹریلوی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح عام آبادی کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ ہےجبکہ ان میں جلد اموات عام لوگوں کی نسبت 3 گنا زیادہ دیکھی گئی ہیں۔ آٹزم میں مبتلا 5 فیصد افراد کے پاس یونیورسٹی کی بیچلر ڈگری ہے۔ تمام معذور افراد میں یہ شرح 20 فیصد اور کسی قسم کی معذوری سے محفوظ افراد میں یہ شرح 35 فیصد ہے۔یہ حکمت عملی حکومت نے آٹزم کے افراد اور آٹزم کے حوالے سے قومی حکمت عملی کی نگران کونسل کے ساتھ مل کر تیار کی ہے۔
نیشنل آٹزم حکمت عملی کی نگران کونسل کی شریک چیئرپرسن کلیر گیبلینی نے کہا ہے کہ حکمت عملی میں اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ آٹزم کا شکار افراد کو اضافی حمایت درکار ہے۔
کینبرا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link