اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانمنصوبوں کیلئے ریولونگ فنڈ اکائونٹس کھولنے کیلئے بجٹ یا روپے کی شرط...

منصوبوں کیلئے ریولونگ فنڈ اکائونٹس کھولنے کیلئے بجٹ یا روپے کی شرط ختم

وزارت خزانہ نے منصوبوں کیلئے ریولونگ فنڈ اکائونٹس کھولنے کیلئے بجٹ یا روپے کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی کسی بھی منصوبے کیلئے بجٹ میں مطلوبہ رقم مختص نہ ہونے تک کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے 4اگست 2022ء کے جاری آفس میمورنڈم میں ترمیم کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیراگراف 1(1)بی سے ‘پراجیکٹ کیلئے بجٹ کور اور روپے کی گارنٹی کا تعین ہونا ضروری ہے ‘کے الفاظ حذف کر دیئے گئے ہیں۔

اسی طرح دوسرے پیراگراف (1جے)سے عبارت کہ ‘بجٹ تخمینے (BOs/NISs)میں بجٹ مختص ہونا اور متعلقہ دستاویزات کی نقول فراہم کرنا لازم ہے’بھی ختم کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ایک نیا پیراگراف (1ڈی)شامل کیا گیا ہے جس کے مطابق ریولونگ فنڈ اکائونٹ سے کوئی بھی ادائیگی اس وقت تک نہیں کی جائے گی جب تک کہ پراجیکٹ کیلئے بجٹ میں مطلوبہ رقم مختص نہ ہو۔وزارت خزانہ کے مطابق ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی ،تبدیلیاں منصوبوں کے فنڈز کی شفافیت اور بہتر مالی نظم و نسق کیلئے کی گئی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!