امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنی سلامتی کے لیے مسئلہ فلسطین کو وسیع تر نقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے،مجھے خوشی ہے کہ چاہے میرے عہد ِ صدارت کے اختتام پر ہی کیوں نہ ہو، جنگ بندی معاہدہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اسرائیل، مسئلہ فلسطین اور ان کی سلامتی کو مدنظر رکھے بغیر طویل مدت تک اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا ۔انہوںنے کہا میں نے دوست نیتن یاہو کو بارہا یاد دلایا ہے کہ انہیں ایک بڑے سماجی گروپ یعنی فلسطینیو ں کے جائز تحفظات کو مدنظر رکھنے کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا چاہیے۔انہوںنے کہا ہم ایک طرف اسرائیل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، لیکن دوسری طرف تنازعات کے حل کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔
