اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبھارت،فوج نے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے12 شہریوں کو ہلاک...

بھارت،فوج نے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے12 شہریوں کو ہلاک کر دیا

بھارتی فوج نے باغیوں کے خلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں اپنے 12 شہریوں کو ہلاک کر دیا ۔ عینی شاہدین نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ مارے گئے تمام افراد مقامی رہائشی تھے،تاحال بھارتی فوج مارے گئے افراد سے اسلحہ یا کسی قسم کا ممنوع سامان برآمد کرنے کے دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

دوسری طرف بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ریاست چھتس گڑھ کے ضلع بے جا پور کے علاقوں میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا ۔ یہ آپریشن ماو ازم کے حامی باغی جنگجووں کے خلاف کیا گیا جس میں 12 مسلح افراد مقابلے میں مارے گئے۔یاد رہے چند ماہ قبل ایسے ہی ایک ملٹری آپریشن میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ میں خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 26 جنگجووں کے ہتھیار پھینک کر گرفتاری دینے کا دعوی بھی کیا گیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!