اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینملائیشین وزیر نے چین کے ساتھ بڑھتے اقتصادی تعلقات کو خوب سراہا

ملائیشین وزیر نے چین کے ساتھ بڑھتے اقتصادی تعلقات کو خوب سراہا

ہیڈلائن:

ملائیشین وزیر نے چین کے ساتھ بڑھتے اقتصادی تعلقات کو خوب سراہا

جھلکیاں:

ملائیشین وزیر اقتصادیات نے ملک میں توانائی کی منتقلی کو چین اور ملائیشیا کے درمیان فروغ پاتے تعلقات کا مظہر قرار دیا ہے۔رافضی راملی نے کہا کہ توانائی کی منتقلی ملک کی اہم پالیسی بن چکی ہے۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ملائیشیا کےمختلف مناظر

2۔ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): رافضی راملی، وزیراقتصادیات، ملائیشیا

3۔ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی): رافضی راملی، وزیراقتصادیات، ملائیشیا

4۔ملائیشیا میں شمسی توانائی کے فارمز کے مناظر

تفصیلی خبر:

ملائیشین وزیر اقتصادیات رافضی راملی نے ملائیشیا اور چین کے درمیان بڑھتے اقتصادی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ملائیشیا کی توانائی منتقلی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید تقویت دے رہی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): رافضی راملی، وزیراقتصادیات، ملائیشیا

’’چین نے توانائی منتقلی کے لئے ایک مضبوط ماڈل پیش کیا ہے۔ اس میں سیکھنے اور تعاون کے لئے بہت کچھ  اور عوامی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات  کا اظہار نظر آتا ہے۔میں سمجھتا ہوں  کہ حالیہ دنوں ملائیشیا اور چین کے دومیان اقتصادی تعاون کی شرح کئی سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔میرا خیال ہے کہ یہ کئی دہائیوں میں بہترین وقت ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی): رافضی راملی، وزیراقتصادیات، ملائیشیا

’’2023سے توانائی منتقلی ملک کی ایک اہم پالیسی بن گئی ہے اور ہم نےاس منتقلی کو اپنی اقتصادی تبدیلی کا مرکزی محور بنا لیا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ دونوں ملکوں  کے درمیان نہ صرف قابل تجدید مواد، ای پی سی سی(انجینئرنگ، پروکیورمنٹ، کنسٹرکشن،کمیشننگ)اور منصوبہ بندی کی ترسیل بلکہ ٹیکنالوجی اور مہارت میں بھی  تجارت کو فروغ ملے گا۔‘‘

کوالالمپور سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!