ہیڈ لائن:
مصر میں کاشتکار سورج کی روشنی میں ٹماٹر کی فصل کو خشک کر کے آمدنی بڑھا رہے ہیں
جھلکیاں:
جنوبی مصر میں کاشتکار سورج کی روشنی میں ٹماٹر کی فصل کو خشک کر کےاپنی آمدنی بڑھا رہے ہیں۔ آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ سورج کی روشنی میں ٹماٹروں کو خشک کرنے کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (عربی): بسمہ صلاح، لوکسور کی کسان
3۔ کسانوں کی جانب سے سورج کی روشنی میں خشک ٹماٹروں کی پیداوار بڑھانے کےمختلف مناظر
4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (عربی): مصطفیٰ فواد، لوکسور کا کسان
تفصیلی خبر:
جنوبی مصر میں صوبہ لوکسور کے گاؤں البغدادی میں ٹماٹر مقامی کسانوں میں ایک مقبول فصل ہے۔ یہ فصل یہاں کے گرم موسم اور سورج کی وافر روشنی میں بہترین طریقے سے اگائی جاتی ہے۔ٹماٹر کی قیمتیں سال بھر میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہیں۔ پیداوار کے عروج کے مہینوں میں جب فراہمی زیادہ ہوتی ہے، تو قیمتیں کافی حد تک گر جاتی ہیں۔ اس طرح اضافی پیداوار ضائع ہو جاتی ہے۔فصل کی کٹائی کے بعد کے نقصانات کو کم کرنے اور آمدنی بڑھانے کے لئے کسانوں نے سورج سے خشک کئے گئے ٹماٹروں کی برآمدات شروع کر دی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (عربی): بسمہ صلاح، لوکسور کی کسان
’’ اس منصوبے نے قریب رہنے والے لوگوں اور خاص طور پر علاقے کی بےروزگار خواتین کو روزگار کے متعدد مواقع فراہم کئے ہیں۔ اس طرح انہیں اپنی ماہانہ آمدنی بڑھانے میں مدد ملی ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (عربی): مصطفیٰ فواد، لوکسور کا کسان
’’ اس منصوبے کا مقصد سردیوں میں ٹماٹروں اور گرمیوں میں مختلف سبزیوں کو خشک کرکے فصلوں کا ضیاع کم کرنا ہے۔‘‘
متعدد کسان اپنے گھروں میں سورج سے خشک کئے گئے ٹماٹر تیار کرکے معاشی طور پر مستحکم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اس مقصد کے لئے گھروں کی چھتوں اور گھروں کے عقب کی کھلی زمین کا استعمال کیا ہے۔
زراعت اور اراضی کی بحالی کے حوالے سے مصر کی وزارت کے مطابق ملک میں خشک کئے گئے ٹماٹروں کی برآمدات 100 ملین ڈالر سالانہ سے تجاوز کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک ہیکٹر زمین سے 35 ٹن خشک ٹماٹر حاصل ہوتے ہیں جنہیں ساڑھے 3 لاکھ مصری پاؤنڈز میں فروخت کیا جاتا ہے۔
لوکسور، مصر سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link