منگل, دسمبر 16, 2025
تازہ ترینجاپان اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے، الزام تراشی میں کبھی کامیاب نہیں...

جاپان اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے، الزام تراشی میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، چین

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ایک فوجی ترجمان نے جاپان کی جانب سے چین کی معمول کی فوجی تربیتی سرگرمیوں کو نام نہاد سلامتی کا خطرہ بنا کر بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ جاپان اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے یا الزام تراشی کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے یہ بات جاپان کی جانب سے حالیہ چینی طیارہ بردار بحری جہاز سے تربیتی پروازوں کے متعلق تبصرے کے جواب میں کہی۔

جیانگ نے واقعہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 6 دسمبر کو پی ایل اے نیوی شپ لیاؤننگ کی قیادت میں بحری ٹاسک گروپ کے پی ایل اے نیوی شپ نان چھانگ (101) نے جاپان کو اطلاع دی تھی کہ ٹاسک گروپ طیارہ بردار جہاز سے تربیتی پرواز کرے گا جسے جاپانی بحری جہاز جے ایس ٹیروزوکی (116) نے وصول کرنے کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں پی ایل اے نیوی شپ  نان چھانگ (101) نے دوبارہ جاپانی فریق کو اطلاع دی کہ تربیت بنیادی طور پر کیریئر کے جنوب میں سہ پہر کو 3 بجے شروع ہو کر تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہے گی جسے جے ایس ٹیروزوکی (116) نے دوبارہ وصول کرنے کی تصدیق کی۔

ترجمان نے کہا  کہ اسی پس منظر میں جاپانی لڑاکا طیارے متعدد بار تربیتی زون میں داخل ہوئے اور چینی فریق کو ہراساں کیا اور زور دیا کہ پرواز کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کی تمام ذمہ داری جاپان پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے ذریعے جاپان نے ایک بار پھر اپنے عوام سے جھوٹ بولا اور چین کی معمول کی فوجی تربیت کو نام نہاد سکیورٹی خطرہ بنا کر اور خود کو جو اصل میں اشتعال دلانےوالا ہے، متاثرہ فریق کے طور پر پیش کر کے عالمی برادری کو گمراہ کیا۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!