منگل, دسمبر 16, 2025
انٹرنیشنلچین کا اقوام متحدہ کی کانفرنس میں بدعنوانی کے خلاف عالمی تعاون...

چین کا اقوام متحدہ کی کانفرنس میں بدعنوانی کے خلاف عالمی تعاون کو مستحکم کرنے کےعزم کا اعادہ

دوحہ(شِنہوا)چین نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بد عنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کنونشن (یو این سی اے سی) کے 11 ویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر بدعنوانی کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی کوششوں کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

چینی وفد کی سربراہ نائب وزیر خارجہ ہوا چھون ینگ نے بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے چین کی انسداد بد عنوانی مہم  کی کامیابیوں اور  خود احتسابی و سخت نظم ونسق کے نفاذ کے  متعلق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے 8 نکاتی قواعد کو اجاگر کیا۔ یہ قواعد، جو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل نافذ کئے گئے تھے، کو چین کی انسداد بد عنوانی حکمت عملی کا ایک کلیدی جزو تصور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اپیک اقتصادی سربراہ اجلاس 2026 کی میزبانی کرے گا جس میں انسداد بدعنوانی پر مباحثہ ایک کلیدی موضوع ہوگا۔ انہوں نے چوری شدہ اثاثوں کی بازیابی اور مفرور ملزمان کے گرفتاری کے لئے ممالک کے درمیان تعاون، بہترین تجربات کو بانٹنے اور کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عالمی انسداد بد عنوانی کوششوں کو درپیش چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے چین کے تجویز کردہ عالمی نظم ونسق اقدام کے اصولوں کی توثیق کی، جو کثیرالجہتی، قانون کی حکمرانی اور عوام پر مرکوز طریقہ کار کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے تمام اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ یو این سی اے سی میں کئے جانے والے وعدوں کی پاسداری کریں اور عالمی سطح پر بد عنوانی سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں۔

ہوا نے کہا کہ چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر سیاسی اتفاق رائے کو مضبوط بنانے، قانونی بنیاد کو مستحکم کرنے، مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے اور بد عنوانی کے خلاف ایک زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی نظم ونسق کے نظام کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!