منگل, دسمبر 16, 2025
تازہ ترینچین کے سنکیانگ کی بجلی کی ترسیل 10 کھرب کلو واٹ آور...

چین کے سنکیانگ کی بجلی کی ترسیل 10 کھرب کلو واٹ آور تک پہنچ گئی

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے سے ترسیل ہونے والی مجموعی بجلی 10 کھرب کلو واٹ آور سے تجاوز کر گئی۔

سٹیٹ گرڈ سنکیانگ الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق 2010 میں شروع ہونے والے اس ترسیلی پروگرام نے چین کے 22 صوبوں کو بجلی فراہم کی اور قومی توانائی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس علاقے سے برآمد ہونے والی بجلی میں سے 29.6 فیصد نئی توانائی کے ذرائع جیسے شمسی اور پون توانائی سے حاصل کی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں ماحولیاتی فوائد بھی حاصل ہوئے، جن میں تقریباً 8 کروڑ 95 لاکھ 30 ہزار ٹن کوئلے کی بچت اور 24 کروڑ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی شامل ہے۔

کوئلہ، شمسی اور ہوائی وسائل سے مالا مال سنکیانگ نے پانچ بڑے ترسیلی راستوں کے ساتھ ایک مضبوط پاور گرڈ قائم کیا ہے۔ یہ بنیادی سہولت 3 کروڑ 30 لاکھ  کلو واٹ کی ترسیلی صلاحیت فراہم کرتا ہے، جو بڑے پیمانے پر بین الصوبائی بجلی کی ترسیل کو ممکن بناتا ہے۔

ترسیل کے راستوں کو بہتر استعمال کرنے کے لئے سنکیانگ نے قومی بجلی مارکیٹ میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور لچکدار خرید و فروخت کا نظام اپنایا ہے۔ اس خطہ نے چین کے دو سے تین گھنٹے کے فرق کا فائدہ اٹھا کر بجلی کی رسد اور طلب کو متوازن کیا جس سے مجموعی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!