منگل, دسمبر 16, 2025
تازہ ترینچین کھپت کی نئی اقسام کے ذریعے اعلیٰ معیار کی معاشی ترقی...

چین کھپت کی نئی اقسام کے ذریعے اعلیٰ معیار کی معاشی ترقی کو فروغ دے رہا ہے

اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): ہوئی پئی پئی، نمائندہ شِنہوا

’’ذرا تصور کیجئے کہ آپ چین میں کرسمس کی خریداری کر رہے ہیں۔آپ کیا دیکھیں گے؟  غالب امکان ہے کہ آپ کی نظر ایک لابوبو گڑیا پر پڑے گی۔ میں اس وقت پاپ مارٹ کے اُس پہلے اسٹور کے باہر کھڑی ہوں جو یہاں سب سے پہلے کھولا گیا تھا۔ آئیے اندر چلتے ہیں، ان فیشن ایبل کھلونوں کی اصل کہانی جانتے ہیں اور اس ثقافتی رجحان کی پُرجوش فضا کو قریب سے محسوس کرتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): گاؤ ژیبو، صارف

’’ہمارے اپنے حلقے ہوتے ہیں جہاں ہم فیشن ایبل کھلونوں پر بات کرتے ہیں۔ جب ہماری دلچسپیاں یا ضروریات ایک جیسی نکل آتی ہیں تو ہم ایک دوسرے کو دوست بنا لیتے ہیں۔ اس سے ہمارے سماجی روابط کا دائرہ وسیع ہو جاتا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لیو روئی، صارف

’’بلائنڈ باکس لوگوں کو نامعلوم کا ایک احساس دیتے ہیں۔ آپ کو کبھی یہ پتہ نہیں ہوتا کہ کون سا انداز ملے گا، اسی مسلسل تجسس کی وجہ سے انسان بار بار خریداری پر آمادہ ہو جاتا ہے۔ یہ جذباتی خرچ کی ایک بہترین مثال ہے۔‘‘

لابوبو کی مقبولیت کئی ممالک میں جذباتی کھپت میں چھپی ہے۔ لوگ صرف پلاسٹک نہیں خرید رہے بلکہ احساسات اور کمیونٹی سے وابستگی بھی خرید رہے ہیں۔

چین اس معاملے کی گہرائی میں دلچسپی رکھتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ بڑے پیمانے پر خریداری کو متحرک کرنے کے لئے مصنوعات کو جذبات کے ساتھ کیسے ہم آہنگ کیا جائے؟ اس کے لئے چین نے سال 2027 تک دس “ہاٹ اسپاٹ” بازاروں کو فروغ دینے کا منصوبہ بنایا ہےجن کا حجم 100 ارب یوآن ہو اور جن میں جدید فیشن ایبل کھلونے، پالتو جانوروں کا سامان اور فٹنس آلات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں تین اہم شعبےاسمارٹ کنیکٹڈ گاڑیاں، بزرگوں کی نگہداشت کی مصنوعات اور صارف الیکٹرانکس  کو کھرب یوآن کی بڑی صنعتوں میں تبدیل کئے جائیں گے۔

آئیے اب ہانگ ژو میں قائم ایک نمایاں ٹیکنالوجی کمپنی روکِڈ کی بات کرتے ہیں۔ اس کے تیارکردہ نئے اے آئی چشمے اس وقت خاص توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں یہ اس بات کی نشانی ہیں کہ ٹیکنالوجی کس سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

عام سوشل میڈیا اور ویڈیو اسٹریمنگ کے مواد سے آگے، یہ چشمے آپ کی نظر کے سامنے موجود دنیا پر براہِ راست لائیو سب ٹائٹلز، ترجمے، راستوں کی رہنمائی اور اے آئی کے جوابات دکھا سکتے ہیں وہ بھی عین شیشے پر۔

یہاں اصل بات اختراع اور جدت کے لئے لگن ہے۔ انہوں نے اندرونِ ملک ترقی کا راستہ اپنایا ہے جہاں چپ، آپٹکس، سافٹ ویئر اور انٹریکٹو خصوصیات سب کچھ کنٹرول کیا جاتا ہے۔ یہ چینی کمپنیوں کی ہم سب کے لئے زیادہ معیاری اور ہموار ٹیکنالوجی تخلیق کرنے میں لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

عام مقصد کے انسان نما روبوٹس سے لے کر تفریحی روبوٹس تک چین کا روبوٹکس کا شعبہ برسوں سے عالمی سطح پر خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): ہوئی پئی پئی، نمائندہ شِنہوا

"لیکن آگے کیا ہے؟ آج ہم مستقبل کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں۔ میں یہ روکِڈ اے آئی چشمے پہن رہی ہوں تاکہ دیکھ سکوں کہ روبوٹکس نئے صارفین کے تجربات کو کس طرح تشکیل دے رہی ہے۔ روکِڈ! بیجنگ ای ٹاؤن کا راستہ دکھاؤ۔”

شاید آپ نے کبھی ایسا کھانے پینے کا تجربہ نہیں کیا ہوگا۔ روبوٹس آرڈر لینے سے لے کر کھانا پیش کرنے تک سب کچھ سنبھالتے ہیں۔ یہ کھانے اور ٹیکنالوجی کا ایک بالکل نیا امتزاج ہے۔ اور یہی وہ چیز ہے جو کھیل بدل رہی ہے۔ کاروبار اب اس بات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں کہ لوگ حقیقتاً کیا چاہتے ہیں نہ کہ صرف تکنیکی طور پر کیا ممکن ہے۔ مستقبل طلب کی بنیاد پر ہوگا!

چین ایک مسلسل پالیسی کے ذریعے کھپت کی نئی اقسام کو فروغ دے رہا ہے تاکہ سال 2025 تک اور اگلے پانچ سالہ منصوبہ بندی کے دور میں گھریلو طلب کو بڑھایا جا سکے۔

حالیہ اعداد و شمار اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ سال کی پہلے تین سہ ماہیوں میں چین کی اقتصادی ترقی میں نصف سے زیادہ حصہ آخری کھپت کا تھا۔

لیکن یہ صرف سرمایہ کاری کا کھیل نہیں ہے۔ چینی پالیسی ساز پوچھ رہے ہیں کہ ہم یہ مصنوعات کس کے لئے تیار کر رہے ہیں؟ ان کا مقصد سپلائی کو حقیقی منڈی کی ضروریات کے مطابق ڈھال کر ایسی مستحکم اور اعلیٰ معیار کی ترقی پیدا کرنا ہی ہے جو بیرونی سہاروں کے بجائے ملک کی اپنی مضبوط بنیادوں سے جنم لے۔

بیجنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں  کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کھپت کی نئی اقسام کے ذریعے معیاری معاشی ترقی کو فروغ دے رہا ہے

جذباتی وابستگی اب صارفین کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے

فیشن ایبل کھلونے نئی صارف ثقافت کی علامت بن چکے ہیں

بلائنڈ باکس خریداری کو تجسس اور خوشی سے جوڑتے ہیں

ٹیکنالوجی اور جذبات مل کر کھپت کے رجحانات بدل رہے ہیں

 اے آئی چشمے صارفین کے تجربات کو نئے انداز میں تشکیل دے رہے ہیں

 روبوٹکس کھانے پینے اور سروس کے شعبوں کو تبدیل کر رہی ہے

چین اندرونی طلب بڑھانے پر بھرپور توجہ دے رہا ہے

معیاری ترقی کی بنیاد حقیقی مارکیٹ کی ضروریات ہیں

مستقبل طلب پر مبنی اور جدت سے جڑا ہوگا

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!