منگل, دسمبر 16, 2025
تازہ ترینہواوے کا تیونس میں سمارٹ تعلیم اور ٹیلی میڈیسن خدمات پر سیمینار

ہواوے کا تیونس میں سمارٹ تعلیم اور ٹیلی میڈیسن خدمات پر سیمینار

تیونس(شِنہوا)چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے اور تیونس کے کمپیوٹنگ سنٹر آف الخوارزمی (سی سی کے) نے تیونس میں مشترکہ سیمینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد تیونس میں سمارٹ تعلیم اور ٹیلی میڈیسن خدمات کو فروغ دینا ہے۔

تیونس کے اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے وزیرِ موندہیر بیلائیڈ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک غیر معمولی تکنیکی انقلاب سے گزر رہی ہے جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، بگ ڈیٹا، مختلف جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، سائبر سکیورٹی اور نیکسٹ جنریشن کے انفراسٹرکچر کی تیز رفتار ترقی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیونس ان نئی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھا کر ایک بہتر اور محفوظ مستقبل تعمیر کرے گا۔

بیلائیڈ نے کہا کہ تیونس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داروں کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے کا خواہاں ہے تاکہ اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق، تحفظ خوراک، توانائی کی منتقلی، صحت کی دیکھ بھال، ڈیجیٹل پبلک ایڈمنسٹریشن اور اقتصادی مسابقت میں بہتری لائی جا سکے۔

 سی سی کے کے ڈائریکٹر جنرل سوسن کریچن نے کہا کہ ہواوے کے ساتھ تعاون نے تیونس کے تکنیکی شعبے پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

تیونس میں سی سی کے اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے شعبے کے لئے انٹرنیٹ خدمات فراہم کرتا ہے۔

ہواوے کلاؤڈ نارتھ افریقہ کے صدر فینگ چھی یونے کہا کہ ہواوے اور سی سی کے نے شمالی افریقہ میں تعلیمی اور سائنسی تحقیق کے کلاؤڈ سروسز کے لئے پہلا پلیٹ فارم مشترکہ طور پر لانچ کیا ہے جو 450 سے زائد تعلیمی اور تحقیقی اداروں کا احاطہ کرتا ہے اور تیونس کی 14 یونیورسٹیوں کو خدمات فراہم کرتا ہے جبکہ سائنسی تعاون، آن لائن تدریس اور وسائل کے اشتراک کے لئے "جامع حمایت” فراہم کرتا ہے۔

فینگ نے مزید کہا کہ اس پلیٹ فارم پر اے آئی ایپلیکیشنز نے کامیابی کے ساتھ مصنوعی ذہانت پر مبنی طبی امیجنگ سکریننگ کو نافذ کیا ہے، جس سے تیونس میں ٹیلی میڈیسن خدمات کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!