منگل, دسمبر 16, 2025
تازہ ترینچین میں پہلے 11 ماہ کے دوران ریلوے مسافروں کی تعداد نئی...

چین میں پہلے 11 ماہ کے دوران ریلوے مسافروں کی تعداد نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2025 کے پہلے 11 ماہ کے دوران ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے سفر کی تعداد ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق جنوری سے نومبر کے عرصے میں ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والوں کی تعداد 4.28 ارب رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.6 فیصد زیادہ ہے۔

ریلوے کمپنی نے بتایا کہ اس مدت کے دوران روزانہ اوسطاً 11 ہزار 258 مسافر ٹرینیں چلائی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.1 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

خدمات کے شعبے میں کھپت کو فروغ دینے کے لئے مقامی تقریبات جیسے کھیلوں کے مقابلوں، نمائشوں اور ثقافتی پروگراموں سے پیدا ہونے والی سفری طلب کو پورا کرنے کے لئے خصوصی ٹرین سروسز شروع کی گئی ہیں۔

اس عرصے کے دوران سرحد پار مسافر آمد و رفت میں بھی تیزی دیکھی گئی جہاں گوانگ ژو-شین زین-ہانگ کانگ ایکسپریس ریل لنک اور چین-لاؤس ریلوے کے ذریعے بالترتیب 2 کروڑ 89 لاکھ 40 ہزار اور 2 لاکھ 44 ہزار افراد نے سرحد پار سفر کیا۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!