بدھ, دسمبر 17, 2025
انٹرنیشنلچین سعودی عرب کی قومی ترقی میں سب سے قابل اعتماد شراکت...

چین سعودی عرب کی قومی ترقی میں سب سے قابل اعتماد شراکت دار بننے کو تیار ہے، چینی وزیر خارجہ

ریاض(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے  کہا کہ چین سعودی عرب کی قومی ترقی کے عمل میں سب سے قابل اعتماد اور معتبر شراکت دار بننے کو تیار ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین سعودی عرب کے ساتھ ہمہ جہتی اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، روایتی توانائی کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنا چاہتا ہے، ابھرتی اور مستقبل کی صنعتوں میں تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے اور چین اور سعودی عرب کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے لئے نئے مواقع پیدا کرنا چاہتا ہے۔

ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے کہا کہ وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کا سلام اور نیک خواہشات چینی صدر شی جن پھنگ تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت شی جن پھنگ کے ساتھ اپنی گہری دوستی اور دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کی ترقی کو اہمیت دیتی ہے۔

ولی عہد نے کہا کہ سعودی فریق چین کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطح تک پہنچانے کے لئے تیار ہے۔ سعودی عرب ہمیشہ ایک چین کے اصول پر قائم ہے، چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں مضبوط حمایت کرتا ہے اور بیرونی طاقتوں کی جانب سے چین کے داخلی امور میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تیل و گیس، نئی توانائی، مصنوعی ذہانت اور اعلیٰ و جدید ٹیکنالوجیز جیسے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ سعودی عرب چین کی میزبانی میں چین-عرب ریاستوں کے دوسرے سربراہ اجلاس اور دوسرے چین-خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) سربراہ اجلاس 2026 کی حمایت کرتا ہے اور چین-جی سی سی آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کو جلد نتیجہ خیز بنانے کو تیار ہے۔

انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات معمول پر لانے کے لئے چین کی کوششوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب بین الاقوامی اور کثیرجہتی امور میں چین کے ساتھ باقاعدہ رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے شاہ سلمان اور ولی عہد کو چینی صدر شی جن پھنگ کا پرخلوص سلام پیش کیا اور کہا کہ چینی صدر نے سعودی قیادت کے ساتھ مضبوط دوستی اور باہمی اعتماد قائم کیا ہے۔

وانگ یی نے ولی عہد کو اگلے سال چین-عرب ریاستوں کے دوسرے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے  کہا کہ چین جی سی سی ممالک کے ساتھ مل کر چین-جی سی سی آزاد تجارتی معاہدہ جلد نتیجہ خیز بنانے کی خاطر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!