چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر ووشی کے فنکار کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پن میں کمبوڈیا۔ چین ثقافتی شو کے دوران فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
نوم پن(شِنہوا)” گولڈن پرامس 2024 ” چین-کمبوڈیا ثقافتی شو عوامی تبادلےکا سال منانے کےموقع پر پیش کیا گیا جس نے سینکڑوں ناظرین کو اپنی طرف راغب کیا۔
چاکٹومک تھیٹر میں منعقد ہونے والے اس شاندار ثقافتی شو میں چین کےمشرقی صوبے جیانگسو کے شہر ووشی سے تعلق رکھنے والے چینی فنکاروں کے طائفے اور کمبوڈیا کی وزارت ثقافت اور فنون لطیفہ کے فنکاروں کے گروپ نے مشترکہ طور پر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کے اول نائب صدر چیام ایپ اور کمبوڈیا-چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر ایک سام اول نےاس شو میں میں شرکت کی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا میں چین کے سفیر وانگ وین بِن نے کہا کہ یہ شو چین-کمبوڈیا عوامی تبادلے کے سال 2024 کومنانے کے سلسلے میں مشترکہ سرگرمیوں کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا مجھے یقین ہے کہ ناظرین اس ثقافتی شو کے ذریعے چینی ثقافت اور روایت میں گہری دلچسپی ظاہرکریں گے۔
