وسطی غزہ کی پٹی کے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعدشہری تباہ شدہ عمارت کاملبہ ہٹا رہے ہیں-(شِنہوا)
غزہ (شِنہوا) غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
غزہ میں محکمہ صحت نےسوموار کوایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 52 افراد کو ہلاک اور 203 کو زخمی کیا جس کے بعد فلسطینی-اسرائیلی تنازعہ کے آغاز سے اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار28 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار962 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام نے یہ بھی کہا کہ ابھی بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں اور ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں ان تک نہیں پہنچ سکیں۔
دریں اثنا فلسطین کے سرکاری خبررساں ادارے ڈبلیواےایف اےنے بتایا کہ سوموار کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے شمال میں بیت الہیہ میں ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد دیگرزخمی ہوئے۔
خبررساں ادرے نے مزید بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کے وسطی علاقے میں نصیرات کیمپ میں مزید 3 افراد جاں بحق اور کچھ دیگر زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے ابھی تک ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
