بدھ, اگست 27, 2025
تازہ ترینتنزانیہ کا کنگ فو استاد، چینی مارشل آرٹس کی تربیت کے فروغ...

تنزانیہ کا کنگ فو استاد، چینی مارشل آرٹس کی تربیت کے فروغ کے لئے کوشاں

ہیڈ لائن:

تنزانیہ کا کنگ فو استاد، چینی  مارشل آرٹس کی تربیت کے فروغ کے لئے کوشاں

جھلکیاں:

تنزانیہ کا کنگ فو استاد نوجوانوں میں چینی مارشل آرٹس کی تربیت کو فروغ  دے رہا ہے۔ اسے چین کے اس کلچر کو اپنے ملک میں پھیلانے کا موقع کیسے ملا؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں اسی سے جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ سعیدی مفاوٴمے اور اس کے طلبہ کے کنگ فو کی مشق کرنے کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ (سواحلی): سعیدی مفاوٴمے، کنگ فو استاد، تنزانیہ

تفصیلی خبر:

تنزانیہ کے 28 سالہ سعیدی مفاوٴمے، ایک کنگ فوٹیچر ہیں۔ وہ دارالسلام میں شاؤلین ٹیمپل تنزانیہ کنگ فو کلب کے مالک ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 10 لڑکوں کو  کنگ فو کی تربیت دی ہے۔ تربیت پانے والوں میں ان کی 5 سالہ بیٹی مریم سعیدی مفاوٴمے بھی شامل ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (سواحلی): سعیدی مفاوٴمے ، کنگ فو استاد، تنزانیہ

”میرا نام سعیدی مفاوٴ مے ہے اور مجھے ماسٹر مفاوٴمے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ میں تنزانیہ میں کنگ فوسکھاتا ہوں۔ میں نے یہاں تنزانیہ میں ہی کنگ فوسیکھنا شروع کی تھی۔ میں نے بعد میں اپنی صلاحیت میں مزید بہتری لانےکے لئے چین کے شاؤلین ٹیمپل میں داخلہ لیا تھا۔چین میں تربیت حاصل کرنے کے بعد مجھے ڈپلومہ دیا گیا تھا۔میں نے اپنا زیادہ تر وقت تنزانیہ بھر میں کنگ فو کی تربیت اور  اسے فروغ دینے میں گزارا ہے۔ میں نے کنگ فو کو تنزانیہ کے تقریباً تمام ہی بڑے شہروں میں کامیابی کے ساتھ پھیلایا ہے۔

لوگ مجھ سے کنگ فو کی تربیت لینے میں بہت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔  مجھے فخر ہے کہ میں ان اساتذہ میں شامل ہوں جو اس ثقافت کو تنزانیہ میں پھیلا رہے ہیں۔ جب میں نے کنگ فو کی تربیت دینا شروع کی  تو بہت سے لوگ اس کے بارے میں بالکل نہیں جانتے تھے۔لیکن اب تک میں تنزانیہ کے کم از کم ڈیڑھ ہزار نوجوانوں کو تربیت دے چکا ہوں۔ کم از کم 15 غیر ملکی افراد بھی میرے شاگرد رہے ہیں۔

تنزانیہ اور چین کے درمیان دوستی نے مجھے براہ راست بہت فائدہ دیا ہے کیونکہ میں خود تو کبھی چین نہیں جا سکتا تھا،لیکن چینی حکومت نے وظیفہ دے کر مجھے وہاں جانے اور اپنی صلاحیت میں بہتری لانے کا موقع فراہم کیااور اس سے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میرے پاس خاص طور پر نوجوانوں میں کنگ فو ، کو فروغ دینے کا بہت بڑا مشن ہے۔”

دارالسلام، تنزانیہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!