ہیڈ لائن:
کروشیا کے ٹور گائیڈ ویزا فری پالیسی نافذ ہونے کے بعد چین کے سفر کے لئے پُرامید
جھلکیاں:
چین کی حکومت نے نومبر میں کئے گئے ایک فیصلے کے تحت اپنی ویزا فری پالیسی کا دائرہ کروشیا سمیت مزید یورپی ممالک تک بڑھا دیا ہے۔ اب کروشیا کے شہریوں کو بھی چین کے سفر کا موقع ملے گا۔ کروشیا سے تعلق رکھنے والے ٹور گائیڈ اس حوالے سے کیا سوچ رہے ہیں؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1، چین اور کروشیا کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ایوان مارکووچ ریبک، ٹور گائیڈ، کروشیا
3۔ چین اور کروشیا کے مختلف مناظر
4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایوان مارکووچ ریبک، ٹور گائیڈ، کروشیا
تفصیلی خبر:
کروشیا کے ٹور گائیڈ ایوان مارکووچ ریبک اس ماہ اپنے خاندان کے ہمراہ چین کا سفر کریں گے۔ وہ یہ سفر چین کی حکومت کی جانب سے نومبر میں اپنی ویزا فری پالیسی کا دائرہ کروشیا سمیت مزید یورپی ممالک تک بڑھانے کے فیصلے کے بعد کر رہے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ایوان مارکووچ ریبک، ٹور گائیڈ، کروشیا
”ہمیں اپنے چین کے سفر سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ میں ایک بالکل مختلف ثقافت دیکھنے کا منتظر ہوں۔ یہ ایسی بات ہے جو ہم سب کے لئے ایک نیا تجربہ ثابت ہو گی۔”
ریبک نے کروشین شہریوں کے لئے چینی حکومت کی ویزا فری پالیسی کو سراہا ہے۔ ان کا خیال تھا کہ یہ پالیسی مزید کروشین شہریوں کو چین کا دورہ کرنے پر راغب کرے گی۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایوان مارکووچ ریبک، ٹور گائیڈ، کروشیا
”میں حقیقت میں چین کی حکومت کے اس فیصلے پر خوش ہوں جو اس نے کروشین شہریوں کے لئے کیاہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ کروشیا سے آنے والے بہت سے مسافروں کے لئے ایک زبردست فائدہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ کروشین مسافروں کے لئے چین پہنچنے کا راستہ آسان بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔
میں سمجھتا ہوں کہ ویزا معطلی (ویزا فری پالیسی) کا اثر چین کے سفر کے خواہشمندوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔ میں نے بہت سے دوستوں، خاندان کے افراد اور سیاحت کے شعبے میں اپنے ساتھیوں سے بات کی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ جن لوگوں سے بھی میری بات ہوئی تقریباً وہ سب چین جانے کے خواہشمند افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔”
زغرب سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link