اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانحکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات خوش آئند، نکلنا کچھ نہیں، شیخ رشید

حکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات خوش آئند، نکلنا کچھ نہیں، شیخ رشید

سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات خوش آئند، نکلنا کچھ نہیں، ملکی حالات سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہیں، بہتری کے حالات نکلنے چاہئیں۔اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات اچھی بات ہے اور میں مذاکرات کا حامی ہوں ،دنیا میں جنگ کے بعد بھی مذاکرات ہوتے ہیں، مگر اس میں سے نکلنا کچھ بھی نہیں ،قبر ایک ،بندے دو ہیں اندر جانا صرف ایک نے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو پھر جوڈو کراٹے اور بینکاک کے شعلے ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26تاریخ ایک خوفناک اور دہشت ناک ظلم و ستم کا دن تھا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا 30دسمبر تک عدم استحکام ہو گا،سعودی عرب سے ہو کر آیا ہوں ہر بندہ کہتا ہے اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے لمبی ملاقات ہوئی باہر آ کر سوچا شارٹ ہی رکھوں تو بہتر ہے،عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ میں اور آپ ایک ہیں ،ہمارا مقصد 11ہے جو بہتری کا نمبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہیں، بہتری کے حالات نکلنے چاہئیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!