چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر ووشی کی سپرمارکیٹ میں ایک صارف مصالحہ جات کاانتخاب کررہی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی حکومت نے ایک دستاویز جاری کی ہے جس کے تحت اگلے 5 سال کے دوران ملک کی خوردہ صنعت کو جدید بنانے کے اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق چین ابتدائی طور پر2029تک ایک جدید خوردہ نظام تشکیل دینا چاہتا ہے جو جدید، سہل اور ماحول دوست ترسیل اور اعلیٰ معیار کی خدمات پر مبنی ہو۔
وزارت تجارت سمیت 7 سرکاری محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ دستاویز کے مطابق صنعت کو جدید بنانے کے لئے ڈیپارٹمنٹ سٹورز، شاپنگ سنٹرز، سپر مارکیٹس اور کمیونٹی بزنس مراکز کو ہدف بناتے ہوئے بہتری اور تبدیلی کی کوششیں کی جائیں گی۔
