چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے پوڈانگ علاقے میں لوجیازوئی مقام کا منظر- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے 70 بڑے اور درمیانے شہروں میں نومبر کے دوران کمرشل رہائشی مکانات کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کمی ہوئی ہے۔
قومی ادارہ شماریات(این بی ایس) کے مطابق ملک میں 70 شہروں کو 3 درجوں میں تقسیم کیا گیا اور ہر درجے میں گزشتہ ماہ کی نسبت کمی ہوئی۔
پہلے درجے کے 4 شہروں بیجنگ،شنگھائی،گوانگ ژو اور شین زین میں نئے گھروں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد کمی ہوئی جو اکتوبر کی نسبت 0.3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
این بی ایس نے کہا کہ چین کے معاشی مرکز شنگھائی میں نئے گھروں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
پہلے درجے کے شہروں میں پرانے گھروں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت 8 فیصد کمی ہوئی جو اکتوبر سے 1.6 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
ملک بھر میں دوسرے درجے کے 31 شہروں اور تیسرے درجے کے 35 شہروں میں اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نومبر میں نئے اور پرانے گھروں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
