ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ونڈ روز ٹرک کا سڑک پر چلانے کا تجربہ کیا جارہا ہے-(شِنہوا)
ہیفے(شِنہوا)الیکٹرک ٹرکوں کی ایجاد سے بھاری بھرکم ٹرکوں کا عالمی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے جس میں چین ابھر کر سامنے آیا ہے۔
الیکٹرک ٹرکوں کی کمپنی ونڈ روز ٹیکنالوجی کمپنی کے بانی اور سی ای او ہان وین کا کہنا ہے کہ ماضی میں روایتی انجن کے حامل ٹرکوں کی بنیادی ٹیکنالوجی پر یورپ اور امریکہ کا قبضہ تھا۔اس کے نتیجے میں یورپی اور امریکی منڈیوں میں چین میں تیار کردہ ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں کی مانگ کم تھی۔
تاہم الیکٹرک ٹرکوں کی ایجاد سے منظر نامہ تبدیل ہوگیا۔سی ای او نےکہا کہ بیٹری،الیکٹرک موٹر اور الیکٹرک ڈرائیو نظام سمیت خودکار ڈرائیونگ جیسے ضروری پرزوں کے شعبوں میں چین کو سبقت حاصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی پہلی چینی ٹرک کمپنی ہے جسے یورپ اور امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک سے آرڈر موصول ہوئے اور اس کے ٹرک 4 براعظموں میں آزمائے جا چکے ہیں۔
ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں کے عالمی منظر نامے میں تبدیلی چینی ٹرک سازوں کی عالمی سطح پر موجودگی اور تعاون بڑھانے کے ان کے حالیہ اقدامات سے ظاہر ہوتی ہے۔
ہان نے کہا کہ ونڈ روز ٹیکنالوجی نے امریکہ اور بیلجیم میں پیداواری کارخانے قائم کئے ہیں اور دونوں مقامات پر عالمی مینوفیکچرنگ آئی ڈی(ڈبلیو ایم آئی) بھی حاصل کر لی ہے۔امریکہ کے لئے ترسیل 2025 کی پہلی ششماہی میں شروع ہوگی جبکہ یورپ کے لئے ترسیل کا آغاز دوسری ششماہی میں ہوگا۔
اب تک ونڈ روز کے ٹرک چین،یورپ،امریکہ اور آسٹریلیا سمیت 14 ممالک اور خطوں میں کراس ریجنل اور ملٹی روٹ روڈ ٹیسٹ مکمل کر چکے ہیں۔
کار سازی میں ماحول دوست تبدیلی کے رجحان کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ بڑے عالمی کاروباروں میں گیسوں کے اخراج میں کمی کی جستجو سے منڈی میں الیکٹرک ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جو چینی الیکٹرک ٹرکوں کے لئے اعزاز ہے۔
