اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانرہنماء اے این پی الیاس احمد بلور 84 سال کی عمر میں...

رہنماء اے این پی الیاس احمد بلور 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق سینیٹر الیاس احمد بلور 84سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔مرحوم اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور اور شہید بشیر احمد بلور کے بھائی تھے۔غلام احمد بلور نے بتایا کہ الیاس احمد بلور کئی ماہ سے گردوں کے مرض کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے،

ان کا انتقال ہفتہ کی صبح 4 بجے ہوگا۔الیاس بلور کی نماز جنازہ (آج) اتوار کو دوپہر 2بجے پشاور کے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی۔مرحوم نے عملی سیاست کا آغاز نیشنل پارٹی کی رکنیت سے کیا تھا، وہ قومی اسمبلی کے رکن اور سینیٹر بھی رہے جبکہ سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر اور مختلف چیمبرز کے اعلی منتخب عہدوں پر بھی فائز رہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!