سموگ تدارک کا ذمہ دار ادارہ غیر فعال ہوگیا، محکمہ تحفظ ماحولیات کی کئی گاڑیاں کھڑے کھڑے ناکارہ ہوگئیں، متعدد پرزے چوری کرلئے گئے، صوبائی حکومت سے نئی گاڑیوں کی درخواست کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں سموگ تدارک کا ذمہ دار ادارہ غیر فعال ہو گیا ہے، محکمہ تحفظ ماحولیات کا کار پارک کباڑ خانے میں بدل گیا، ائیر کوالٹی انڈیکس چانچنے والی گاڑیوں سمیت متعدد گاڑیاں کھڑے کھڑے ناکارہ ہوگئیں، متعدد گاڑیوں کے پرزے چوری کر لئے گئے، ٹائر خراب ہونے پر گاڑیوں کو اینٹوں پر کھڑا کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق گاڑیوں ناکارہ ہونے پر محکمہ ماحولیات نے صوبائی حکومت سے مزید نئی گاڑیوں مانگ لی ہیں۔
