صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے رہنماء اے این پی الیاس احمد بلور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ الیاس بلور کے وصال سے سیاسی منظر نامے میں پیدا ہونیوالے خلا کو پر کرنا مشکل ہے، سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جاری الگ الگ بیانات میں الیاس احمد بلور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کیساتھ تعزیت و ہمدردی کا اِظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیاس احمد بلور نے عوام کی بہترین نمائندگی کی، ان کے وصال سے سیاسی منظر نامے میں پیدا ہونیوالے خلاء کو پر کرنا مشکل ہے،مرحوم کی سیاسی و عوامی فلاح و بہبود کیلئے ناقابل فراموش خدمات یاد رکھی جائیں گی۔
٭٭٭٭٭
