اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کے سینئر قانون سازکا ہونڈوراس کا دورہ

چین کے سینئر قانون سازکا ہونڈوراس کا دورہ

چین کی قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی ہانگ ژونگ ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں- (شِنہوا)

ٹیگوسیگلپا(شِنہوا)چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی ہانگ ژونگ کی قیادت میں چینی وفد نے بدھ سے جمعہ تک ہونڈوراس کا دورہ کیا۔

ہونڈوراس کے دارالحکومت ٹیگوسیگلپا میں قیام کے دوران لی نے ہونڈوراس کے صدر شیو مارا کاسترو سے ملاقات کی اور ہونڈوراس کی قومی کانگریس کے صدر لوئس ریدوندو سے بھی بات چیت کی۔

لی ہانگ ژونگ نے کہا کہ دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے کی پیروی کرنا ہے۔انہوں نے ایک سال سے زائد عرصہ قبل دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد دونوں ملکوں کے سربراہان کی رہنمائی میں دو طرفہ تعلقات میں تیزی سے ترقی کو سراہا۔

لی نے امید ظاہر کی کہ ہونڈوراس ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے گا اور چین کے اہم مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق امور میں چین کی حمایت کرے گا۔

ہونڈوراس کے رہنماؤں نے کہا کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کا قیام ہونڈوراس کا درست انتخاب ہے جسے تیزی سے وسیع اور ٹھوس عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ہونڈوراس چین کے ساتھ تعلقات میں فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور ایک چین کے اصول پر کاربند ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!