پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کے جنوب مغربی حصے سے سنگاپور کے لئے نئے فضائی روٹ...

چین کے جنوب مغربی حصے سے سنگاپور کے لئے نئے فضائی روٹ کا آغاز

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر اَن شن کے پرفضا مقام ہوانگ گو شو میں سیاح کشتی رانی کر رہے ہیں-(شِنہوا)

گوئی یانگ(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ کو سنگاپور سے منسلک کرنے والی براہ راست پرواز کا آغاز کیا گیا ہے جو پہاڑی صوبے سے سنگاپور کے لئے پہلی براہ راست پرواز ہے۔

گوئی ژو سول ایوی یشن انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتایا کہ گوئی یانگ اور سنگاپور کے درمیان پروازیں ہفتے میں 4 دن چلیں گی۔

گوئی یانگ کے لونگ ڈونگ باؤ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو (بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق) رات 11 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوں گی جو اگلے دن صبح 4 بجے سنگاپور چھانگی ایئر پورٹ پہنچیں گی۔

سنگاپور سے واپسی کی پروازیں پیر،منگل،جمعرات اور ہفتے کو(بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق) صبح 5 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوں گی جو گوئی یانگ میں صبح 9 بج کر 15 منٹ پر پہنچیں گی۔

کمپنی نے کہا کہ 29 نومبر کو ایک اور بین الاقوامی براہ راست پرواز کا آغاز کیا جائے گا جو گوئی ژو کو جاپان کے شہر اوساکا سے منسلک کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!