بیجنگ، شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے قائم مقام صدر علی الزید کے ساتھ معاہدے کی دستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)شِنہوا نیوز ایجنسی اور سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے خبروں،صحافیوں کی تربیت اور دیگر امور میں تعاون کے حوالے سے بیجنگ میں ایک معاہدے پر دستخط کردیئے۔
شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا اور ایس پی اے کے قائم مقام صدر علی الزید نے معاہدے پر دستخط کئے۔فو نے شِنہوا کے دورے پر آئے علی الزید سے ملاقات بھی کی۔
فریقین نے دونوں اداروں کے درمیان دوستانہ تبادلے مزید مضبوط بنانے اور چین-سعودی عرب تعلقات کے فروغ کے لئے نئی خدمات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
