پیروکے شہر لیما کی چنکائی بندرگاہ میں ایک کنٹینرکو اٹھایا جارہاہے-(شِنہوا)
چنکائی (شِنہوا)پیرو میں چنکائی بندرگاہ کا افتتاح کردیا گیا۔ چنکائی بندرگاہ نہ صرف بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے تحت ایک اہم منصوبہ ہے بلکہ جنوبی امریکہ میں پہلی جدید اور ماحول دوست بندرگاہ بھی ہے۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر پیرو سے چین تک سمندری جہاز رانی کا سفر23 دن تک کم ہوگا ، اس طرح ترسیلی اخراجات میں بھی کم از کم 20 فیصد کمی ہوگی۔



