اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین کے طبی شعبے کے لئے بڑی عالمی کمپنیوں کی نئی ایجادات...

چین کے طبی شعبے کے لئے بڑی عالمی کمپنیوں کی نئی ایجادات پیش

ہیڈ لائن

چین کے طبی شعبے کے لئے بڑی عالمی کمپنیوں کی نئی ایجادات پیش

جھلکیاں:

چین کی عالمی درآمدی نمائش نے صحت کے شعبے میں جدت لانے کے نئے مواقع فراہم کئے۔ اس موقع پر دنیا کی مختلف طبی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کو متعارف کرایا۔ آئیے اس حوالے سے اس ویڈیو میں تفصیل جانتےہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ عالمی درآمدی نمائش کے مختلف مناظر

2۔ سٹینڈ اپ 1 (انگریزی): ژوزانازاک، نمائندہ شِنہوا

3۔ سٹینڈ اپ 2 (انگریزی): ژوزانازاک، نمائندہ شِنہوا

4۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جیمس ڈنگ، سینئر نائب صدر، بیکٹن ڈکنسن (بی ڈی)

5۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ژوزانازاک، نمائندہ شِنہوا

6۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): جیمس ڈنگ، سینئر نائب صدر، بیکٹن ڈکنسن (بی ڈی)

7۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ژوزانا زاک، نمائندہ شِنہوا

8۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): جیمس ڈنگ، سینئر نائب صدر، بیکٹن ڈکنسن (بی ڈی)

9۔ سٹینڈ اپ 3 (انگریزی): ژوزانازاک، نمائندہ شِنہوا

تفصیلی خبر:

عالمی درآمدی نمائش سے چین کے کاروباری مواقع فراہم کرنے کے اقدامات اور اعتماد دنیا کے سامنے نمایاں ہو رہا ہے۔ اس نمائش سے دیگر ممالک کو بھی چین کی ترقی سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملا ہے۔

سٹینڈ اپ 1 (انگریزی): زوزانا زاک، نمائندہ شِنہوا

"چین کی عالمی درآمدی نمائش نے دلکش انداز میں غیر ملکی کاروباری اداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ آئیے 500 نمایاں عالمی کمپنیوں کا  اس نمائش سےتعلق کا جائزہ لیتے ہیں۔”

نمائش میں طبی آلات بنانے والی صف اوّل کی تمام 10 عالمی، 500 فارچوکمپنیوں میں سے  سرفہرست 10 ادویات سازی سے منسلک کمپنیوں نے شرکت کی ہے۔ ان کے متعارف کردہ طبی سازوسامان اور صحت کی مصنوعات نے 7ویں عالمی نمائش کی اہمیت کو واضح کر دیا  ہے۔

سٹینڈ اپ 2 (انگریزی): ژوزانازاک، نمائندہ شِنہوا

” صحت مند چین، بہتر زندگی، کے عنوان سے یہ نمائش چین میں صحت عامہ کے شعبے کی ترقی و استحکام کے لئے مدد فراہم کرنے کا عزم ہے۔ نمائش نے طب کی صنعت میں جدید ترین رجحانات متعارف کرائے ہیں۔آج میں اپنے ساتھ مسٹر ڈنگ کو دیکھ کر خوش ہوں۔ یہ دنیا میں میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبے میں رہنما سمجھی جانے والی کمپنی بی ڈی، کے سینئر نائب صدر ہیں۔آئیے۔۔ ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں!

آپ کے پاس کس قسم کی نئی مصنوعات ہیں؟ کیا آپ ہمیں اس کی مختصر جھلک دکھا سکتے ہیں؟”

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جیمس ڈنگ، سینئر نائب صدر، بیکٹن ڈکنسن(بی ڈی)

"ہم  7ویں عالمی نمائش میں  15 نئی مصنوعات لائے ہیں۔ یہ مصنوعات یو سی سی (یورین کرٹیکل کیئر)، کینسر کے مریضوں کے دیکھ بھال  اور نرسنگ کیئر جیسے شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ ہماراسابقہ تجربہ بتاتا ہے کہ ہماری 95 فیصد مصنوعات چین میں لانچ ہوئیں۔

یہ سب ہماری عالمی تحقیق اور ترقی کے اہداف کا حصہ ہے۔ ان مصنوعات کی بنیاد ہماری اپنی تحقیق ہے۔ یہ ہماری تیارکردہ سب سے اچھی مصنوعات میں سے ایک ہے۔ یہ امریکہ میں بڑی کامیابی سے لانچ ہوئی ہیں۔ یہ خواتین مریضوں کے لئے ایک ڈسپوزیبل ڈرینج ٹرے ہے۔ اسے آپ  روایتی یورین کیتھیٹر کا متبادل کہہ سکتے ہیں۔ یہ انفیکشن کی شرح کو کم کرتی اور طبی معیار کو بہتر بناتی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ژوزانازاک، نمائندہ شِنہوا

” تو آپ نے یہ کیوں چاہا کہ نئی مصنوعات کو درآمدی نمائش کے پلیٹ فارم پر متعارف کرایا جائے؟”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): جیمس ڈنگ، سینئر نائب صدر، بیکٹن ڈکنسن(بی ڈی)

"یہ نمائش ملٹی نیشنل کمپنیوں کے پاس اپنی مصنوعات چین میں متعارف کرانے کا ایسا پلیٹ فارم ہے جس کی اہمیت آئے روز بڑھتی جا رہی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ یہاں بڑی تعداد میں مختلف شراکت دار آتے ہیں۔ ہم آسانی سے اپنی مصنوعات کے نمونے اپنے صارفین اور صحت کے رضاکاروں کو پیش کر سکتے ہیں۔ اس طرح انہیں ہماری مصنوعات اپنانے میں  بھی آسانی ہوتی ہے۔

ظاہر ہے ہمیں اس کے باوجود  آن لائن اور آف لائن مارکیٹنگ مہمات کرنی پڑیں گی۔ اس نمائش سے ہم  31 صوبوں اور 200 شہروں پر پھیلے چین میں اپنی مصنوعات کی موجودگی یقینی بنا سکیں گے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ژوزانازاک، نمائندہ شِنہوا

"آپ نے معمر لوگوں کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے کس قسم کی مصنوعات متعارف کرائی ہیں؟”

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): جیمس ڈنگ، سینئر نائب صدر، بیکٹن ڈکنسن (بی ڈی)

"بڑی عمر کے لوگ چین کا بہت بڑا مسئلہ ہیں۔ یہ ایسا شعبہ ہے جس میں ہمیں خدمات پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہم 6  شعبوں کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ یہ شعبے کلینیکل بیماریوں ، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، سرطان اور غذائی معاملات سے متعلق ہیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ ہمارے لئے ایک بڑا موقع ہے۔”

سٹینڈ اپ 3 (انگریزی): ژوزانازاک، نمائندہ شِنہوا

"چینی حکومت کے ” صحت مند چین 2030″ کے جاری کردہ اندازے کے مطابق چین کے شعبہ صحت کا حجم سال 2030 تک متوقع طور پر 16 ٹریلین یوآن تک پہنچ جائے گا۔

لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش کے باعث چین میں طویل عمر پانے کے رجحان میں اضافہ ہوا۔ یہ ایسا شعبہ ہے جس میں انسانی عمر بڑھانے کے ساتھ زندگی کے معیار کو بھی بہتر بنانا ہے۔

درآمدی نمائش کے موقع پر نمائش کنندگان کے لئے اس شعبے میں چین کی جانب سے وسیع  کاروباری مواقع ہوتے ہیں جنہیں نظرانداز کرنا مشکل ہوتا ہے۔”

شنگھائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!