لیویز فورس پشین نے کامیاب کارروائی کے دوران لاہور سے اغوا ہونیوالا 17 سالہ نوجوان بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
ذرائع کے مطابق نوجوان فہد علی کے اغوا کا مقدمہ 13اکتوبر 2025ء کو لاہور کے تھانے میں درج کیا گیا تھا، اغوا کاروں نے مغوی کو کوئٹہ کے راستے غیر قانونی طور پر پہلے ایران اور پھر ترکی لے جانے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی تاہم لیویز فورس نے بروقت کارروائی کر کے مغوی کو بحفاظت بازیاب کر کے نواز نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم سے گھنائونے جرم کے پیچھے کارفرما دیگر عناصر کا پتہ لگانے کیلئے تفتیش جاری ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں تاکہ ایسے واقعات کا بروقت سدباب کیا جاسکے۔
