پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے شروع ہو گا، یہ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو کھیل کے چوتھے روز 93 رنز سے شکست دی تھی۔
