پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 18 اکتوبر بروز ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پانچواں میچ کھیلے گی۔
جمعرات کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا، خواتین کھلاڑیوں نے ہوٹل جم میں مختلف ایکسرسائز کیں، ویمنز پلئیرز جمعہ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔
پاکستان ویمنز ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ 21 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان ٹیم اپنا ساتواں و آخری میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔
