بھارتی فلم انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اور مشہور رقاصہ مدھومتی87 کی عمر میں انتقال کرگئیں۔1938 میں مہاراشٹر میں پیدا ہونے والی مدھومتی نے 1957 میں ایک غیر ریلیز ماراٹھی فلم سے کیریئر کا آغاز کیا اور بھرتنٹیام، کتھک، منیپوری اور کتھکلی جیسے کلاسیکل ڈانس کی تربیت حاصل کی تھی۔
وہ آنکھیں، ٹاور ہاوس، شکاری، مجھے جینے دو، امر اکبر انتھونی اور چھوٹی بہو جیسی فلموں میں اپنی جاندار پرفارمنسز کے لیے مشہور تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 87 سالہ اداکارہ مدھومتی کاہیلن جیسی اداکاراں سے موازنہ کیا جاتا تھا، انہوں نے اپنی دلکش اداکاری اور منفرد رقص کی وجہ سے سنیما میں ایک خاص مقام حاصل کیا تھا۔
