چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے دارالحکومت کونمنگ سے لاؤس کے دارالحکومت وینتیان جانے والی ٹرین نمبر ڈی 86 میں میزبان مسافروں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔(شِنہوا)
کونمنگ(شِنہوا)چین-لاؤس ریلوے کے ذریعے چلنے والی مسافر ٹرینیں اپنی کم لاگت، سہولت اور آرام دہ سفر کی وجہ سے مختلف قسم کے مسافروں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔
چائنہ ریلوے کونمنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے جمعرات کو بتایا کہ 15 اکتوبر تک چین-لاؤس ریلوے نے اپریل 2023 میں مسافر ٹرین سروس کے آغاز سے اب تک 115 ممالک اور علاقوں کے مسافروں کے لئے 6 لاکھ سے زائد سرحد پار دورے انجام دیئے ہیں۔
ان میں سے تقریباً 2 لاکھ 4 ہزار سرحد پار مسافر دورے صرف اس سال ریکارڈ کئے گئے جو ریلوے کی سرحد پار مسافروں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے کونمنگ سے لے کر لاؤس کے دارالحکومت وینتیان تک ایک ہزار 35 کلومیٹر پر محیط چین-لاؤس ریلوے نے 3 دسمبر 2021 کو کام شروع کیا تھا۔ سرحد پار سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے چین اور لاؤس کے ریلوے حکام نے 13 اپریل 2023 کو کونمنگ اور وینتیان کے درمیان بین الاقوامی مسافر ٹرین سروسز کا آغاز کیا تھا۔
اس سال جولائی میں اس روٹ پر بین الاقوامی مسافر ٹرینوں کا ایک اضافی جوڑا شامل کیا گیا جس سے کونمنگ اور وینتیان کے درمیان روزانہ کی آمد و رفت خدمات کی مجموعی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہر سرحد پار ٹرین میں دستیاب سیٹوں کی تعداد بھی ابتدائی 250 سے بڑھا کر 420 کر دی گئی ہے جس سے ریلوے یومیہ ایک ہزار 400 سے زائد آنے اور جانے والےمسافروں کو سنبھالنے کے قابل ہوگیا ہے۔
