جمعہ, اکتوبر 17, 2025
انٹرنیشنلامریکا ہمارے ساتھ توانائی تعاون گہرا کرنے کا خواہاں ہے، بھارت

امریکا ہمارے ساتھ توانائی تعاون گہرا کرنے کا خواہاں ہے، بھارت

بھارت نے کہا ہے کہ ہماری توانائی پالیسی کا بنیادی مقصد قومی مفاد اور اپنے صارفین کے مفادات کا تحفظ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے روسی تیل نہ خریدنے سے متعلق کیے گئے دعوے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت توانائی کی ایک بڑی منڈی ہے، عالمی سطح پر بدلتی ہوئی توانائی کی صورتحال میں ہماری ترجیح ہمیشہ اپنے عوام کے لیے مستحکم قیمتیں اور محفوظ سپلائی کو یقینی بنانا رہی ہے، تیل و گیس کی درآمدات سے متعلق پالیسی صرف اسی اصول کے تحت تشکیل دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی توانائی پالیسی کے دو بنیادی مقاصد ہیں جن میں مستحکم قیمتوں کا حصول اور سپلائی کا تسلسل ہے، جس کے لیے مختلف ممالک سے توانائی کے حصول کو یقینی بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عالمی منڈی کی صورتحال کے مطابق فیصلے کیے جا سکیں۔

بھارتی وزارت خارجہ نے امریکا کے ساتھ تعلقات پر کہا کہ جہاں تک امریکا کا تعلق ہے، ہم کئی برسوں سے اپنی توانائی کی خریداری کو وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ گزشتہ ایک دہائی سے مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔

موجودہ امریکی انتظامیہ نے بھارت کے ساتھ توانائی کے تعاون کو گہرا کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اس موضوع پر بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپنے بیان میں دعوی کیا تھا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اِنہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت جلد روس سے تیل کی خریداری روک دے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!