اسلام آ باد: نائب وز یراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مملکتِ سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی رابطہ رکھے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔
وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پانے ایک بیان میں بتایا کہ نائب وز یراعظم و وزیرخارجہ اسحق ڈار کو سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلی فونک کال موصول ہوئی۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماں کے درمیان خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
