جمعہ, اکتوبر 17, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ کا پہلا چینی طب ہسپتال دسمبر میں کام کا آغاز...

ہانگ کانگ کا پہلا چینی طب ہسپتال دسمبر میں کام کا آغاز کرے گا

چینی مین لینڈ سے تعلق رکھنے والے روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) کے ماہرین (دائیں) چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں ہانگ کانگ کے ٹی سی ایم معالجین سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ کے پہلے چینی طب ہسپتال کی خدمات 11 دسمبر سے مرحلہ وار طور پر شروع ہوں گی۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے ہیلتھ بیورو کے مطابق اس ہسپتال کی تعمیر مکمل طور پر ایچ کے ایس اے آر حکومت کے فنڈ سے کی گئی ہے اور ہانگ کانگ چینی طب ہسپتال (سی ایم ایچ ایچ کے) سرکاری و نجی شراکت داری کے ماڈل پر کام کرے گا۔ ہانگ کانگ باپٹسٹ یونیورسٹی اس ہسپتال کے انتظام، آپریشن اور دیکھ بھال کی ذمہ دار ہوگی۔

خدمات کے آغاز کے پہلے سال میں سی ایم ایچ ایچ کے میں او پی ڈی اور ڈے کیئر مریضوں کے لئے خدمات فراہم کی جائیں گی جبکہ روایتی چینی طب کی 6 خصوصی سروسز اور 12 مخصوص بیماریوں کے پروگرام مکمل طور پر شروع کئے جائیں گے۔

ہیلتھ بیورو کے اہلکار چھیونگ وائی لون نے کہا کہ اس ہسپتال کو متعدد مقاصد کے لئے تیار کیا گیا ہے جن میں طبی خدمات، تدریس و تربیت اور سائنسی تحقیق شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!