جمعہ, اکتوبر 17, 2025
تازہ تریناوساکا ایکسپو، چین کے پویلین نے نمائش ڈیزائن کا گولڈ ایوارڈ جیت...

اوساکا ایکسپو، چین کے پویلین نے نمائش ڈیزائن کا گولڈ ایوارڈ جیت لیا

"اوساکا ایکسپو 2025 "میں چین کے پویلین نے بڑے خود ساختہ پویلینز کے درمیان نمائش ڈیزائن کا گولڈ ایوارڈ جیت لیا۔ اس کا اعلان اتوار کے روز باضابطہ ایوارڈ تقریب میں کیا گیا ہے۔

یہ چائنہ کونسل فار دا پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کی مسلسل پانچویں بڑی ایکسپو ایوارڈ کامیابی ہے جو 1982 میں عالمی نمائشوں میں چین کی شرکت کے آغاز کے بعد حاصل ہوئی ہے۔

ایوارڈز کا فیصلہ نو بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل ججز کے پینل نے کیا جو نمائش، فنِ تعمیر، اور موضوعاتی وضاحت کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ ایوارڈز پویلین کے سائز اور نوعیت کی بنیاد پر تین زمروں میں تقسیم کئے گئے تھے۔

امریکہ، جرمنی، فرانس اور اسپین بھی 25 بڑے خود ساختہ پویلینز  میں شامل تھے تاہم چین کے پویلین نے اپنی نمایاں خصوصیات کی وجہ سے نمائش ڈیزائن کا گولڈ ایوارڈ جیت لیا ہے۔

سعودی عرب کا پویلین اور اٹلی کا پویلین بالترتیب فنِ تعمیر اور موضوعاتی وضاحت کے شعبوں میں گولڈ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

بیورو انٹرنیشنل ڈے ایکسپوزیشنز کے سیکریٹری جنرل ڈیمیٹری کیرکنٹز نے کہا کہ چین کا پویلین نمائش کے موضوع کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف چین کی طویل تاریخ اور ثقافت کو پیش کرتا ہے بلکہ مستقبل کے لئے ترقیاتی حل فراہم کرنے میں چین کی بصیرت اور ذمہ داری کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

چین کا پویلین سب سے بڑے غیر ملکی خود ساختہ پویلینز میں سے ایک ہے جو تقریباً 3500 مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہواہے۔روایتی چینی خطاطی کے اسکرولز سے متاثر اس پویلین کا فنِ تعمیر "انسان اور فطرت کے لئے زندگی کی کمیونٹی کی تعمیر اور مستقبل میں ماحول دوست ترقی کی سوسائٹی” کے موضوع کو ظاہر کرتا ہے۔

 اؤساکا، جاپان سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!