جمعرات, اکتوبر 16, 2025
تازہ ترینکویت میں خلیجی خطے کے پہلے چینی ثقافتی مرکز کا  باضابطہ افتتاح...

کویت میں خلیجی خطے کے پہلے چینی ثقافتی مرکز کا  باضابطہ افتتاح ہو گیا

کویت میں چین کے ثقافتی مرکز کی باضابطہ افتتاحی تقریب اتوار کے روز منعقد ہوئی جس کے ساتھ ہی خلیجی خطے کے اس پہلے چینی ثقافتی مرکز نے مکمل طور پر کام شروع کر دیا ہے ۔

کویت میں چین کے سفارت خانے کے ناظم الامور لیو شیانگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کویت میں قائم یہ ثقافتی مرکز خلیجی خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چین اور کویت کی دوستی کی علامت ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور عوامی روابط کو فروغ دینے کے لئے  ایک اہم پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مرکز  نےستمبر 2023 میں آزمائشی طور پر کام شروع کر دیا تھا اور تب سےیہ ثقافتی تبادلے اور تہذیبی مکالمے کے فروغ کے لئے سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کویت میں چینی ثقافتی مرکز دونوں ممالک کی دوستی اور تعاون کی کہانی میں ایک نیا اور شاندار باب رقم کرے گا۔

ثقافتی مرکز کی ڈائریکٹر لیو جن ہونگ نے کہا کہ مرکز کا باضابطہ افتتاح دونوں اقوام کے درمیان ایک نئے آغاز اور جذباتی تعلق کی علامت ہے۔ ثقافتی مرکز کی ڈائریکٹر لیو جن ہونگ نے کہا کہ مرکز کا باضابطہ افتتاح دونوں اقوام کے درمیان تعلقات کے ایک نئے آغاز اور جذباتی تعلق کی علامت ہے۔

لیو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرکز ثقافتی تعاون کو مزید گہرا کرے گا، تہذیبوں کے ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل کو فروغ دے گا اور دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

ثقافت، فنون اور ادب کے حوالے سے قائم کویت کی نیشنل کونسل کی معاون سیکرٹری جنرل العنود ابراہیم الصباح نے کہا کہ ثقافتی مرکز کا باضابطہ افتتاح دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ثقافتی مرکز دوستی اور امن سے جڑی دو تہذیبوں کے درمیان نہ صرف مکالمے کی شمع روشن کرے گا بلکہ رابطے کا ایک مضبوط پُل بھی ثابت ہوگا۔

افتتاحی تقریب میں چین اور کویت کی ثقافت کے امتزاج سے بھرپور متنوع فنکارانہ مظاہرے بھی پیش کیے گئے۔

کویت سٹی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

1۔ کویت میں خلیجی خطے کے پہلے چینی ثقافتی مرکز کا افتتاح

2۔ افتتاحی تقریب میں چین اور کویت کی ثقافت کا امتزاج پیش کیا گیا

3۔  مرکز”دوستی اور امن سے جڑی دو تہذیبوں کے درمیان مکالمے کا مضبوط پُل قرار

4۔ لیو شیانگنے اسے چین اور کویت کی دوستی کی علامت قرار دیا

5۔ لیو جن ہونگ نے مرکز کو چین کویت روابط کے نئے آغاز سے تعبیر کیا

6۔ العنود الصباح کے مطابق اب ثقافتی تبادلے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے

7۔ تقریب میں متعدد متنوع فنکارانہ مظاہرے بھی پیش کئے گئے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!