اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران عالمی منشیات سمگلر گرفتارکرلیا۔
ترجمان کے مطابق تھائی لینڈ سے اسلام آباد پہنچنے والے ملزم سے 11.182کلوگرام ویڈ اور 3.616کلوگرام کینابس برآمد ہوئی جس کی مالیت ایک کروڑ چھ لاکھ روپے سے زائد ہے۔
ترجمان کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ ڈھڈیال آزاد کشمیر میں ساتھی طلبا کو منشیات فروخت کرتا ہے اور منشیات آزاد کشمیر سمگل کرنا چاہتا تھا۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
