اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانوزیر خزانہ سینٹر اورنگزیب کی ڈونلڈ بلوم سے ملاقات ،دو طرفہ تعاون...

وزیر خزانہ سینٹر اورنگزیب کی ڈونلڈ بلوم سے ملاقات ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ معیشت میں ٹیکس شرح13.5فیصد تک بڑھانے، توانائی و سرکاری اداروں میں اصلاحات جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں،کم ٹیکس دینے والے شعبوں کو جلد نیٹ میں لایا جائے گا، غذائی قلت کے خاتمے کیلئے شراکت داروں کی معاونت کے منتظر ہیں۔جاری بیان کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ امریکی سفیر کو جاری معاشی اصلاحات سے آگاہ کرتے ہوئے سرکاری اداروں سمیت ٹیکس و توانائی شعبے میں وسیع البنیاد اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13.5فیصد تک لے جانے کیلئے پرعزم ہیں، لیکجز پر قابو پا کر کم ٹیکس دینے والے شعبوں کو نیٹ میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری دے دی ہے، ایف بی آر کے آئی ٹی شعبے میں ماہرین کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے میکرو اکنامک شعبے میں بھی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور بچوں کی نشوونما کے چیلنجز کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسائل پاکستان میں عدم مساوات بڑھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی مزاحمت کیلئے موافق اصلاحات کیلئے پرعزم ہے، غذائی قلت کے خاتمے کیلئے شراکت داروں کی معاونت کے منتظر ہیں۔اس موقع پر امریکی سفیر نے معاشی استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکس و توانائی شعبوں میں مشکل و جراتمندانہ اصلاحات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تکنیکی و ترقیاتی اقدامات میں دو طرفہ تعاون،امریکی سرمایہ کاری مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!