اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستان8 دستاویزات پر دستخط، ایس سی او 2025  کی میزبانی روس کرے...

8 دستاویزات پر دستخط، ایس سی او 2025  کی میزبانی روس کرے گا

اسلام آباد(انٹر نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان 8 دستاویزات پر دستخط  ہو گئے۔ بدھ کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ا یس سی اوسربراہی اجلاس  رکن ممالک کے رہنماوں نے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دی جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کونسل کی صدارت بھی روس کے سپرد کر دی گئی۔ ایس سی او سربراہان کے آئندہ اجلاس 2025 کی میزبانی روس کرے گا۔ سربراہی اجلاس کے موقع پر ایس سی او سیکرٹریٹ سے متعلق دستاویز اور رکن ممالک کے انسداد دہشتگردی کی علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق دستاویز پر دستخط کیے گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اگلے اجلاس کی میزبانی ملنے پر روس کو مبارکباد دی۔ ایس سی او کے رکن ممالک کا نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!