اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانشنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے تحفظ پسندی اور یکطرفہ پابندیوں کی...

شنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے تحفظ پسندی اور یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت

اسلام آباد، چینی وزیراعظم لی چھیانگ  شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

اسلام آباد (شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک نے تحفظ پسندانہ اقدامات، یکطرفہ پابندیوں اور تجارتی رکاوٹوں کی مخالفت کی ہے جو کثیر جہتی تجارتی نظام کمزور کرکے عالمی پائیدار ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم  کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں بدھ کے روز کہا گیا ہے کہ یکطرفہ پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور یہ دیگر ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچاتی اور عالمی اقتصادی تعلقات کو متاثر کرتی ہیں۔

انہوں نے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی قوانین کے اصولوں کے تحت شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے میں ایک وسیع، کھلی، باہمی طور پر مفید اور مساوی تعاون کے مواقع فراہم کرنے کے لئے علاقائی ممالک، عالمی تنظیموں اور کثیر جہتی طریقہ کار کی صلاحیتوں سے استفادے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت میں مل کر کام کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد و ضوابط پر مبنی غیر امتیازی، کھلا، مساوی ، جامع اور شفاف کثیر جہتی تجارتی نظام مستحکم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!